BBC Urdu TV

جہلم : ڈپٹی کمشنر نے احساس روزگار پروگرام کے تحت سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار

جہلم : ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے احساس روزگار پروگرام کے تحت سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار میں بے سہارا،

بیوہ خواتین اور ضرورت مند افراد میں راشن، ذریعہ معاش کے لیے ریڑھیاں اور معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ چیف کوارڈینیٹر و سینئر رہنما فراز چوہدری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین اور سماجی کارکن فرحت کمال ضیا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مستحق افراد میں 23 ریڑھیاں، 17 ویل چیئرز اور 50 راشن بیگ تقسیم کیے گئے، ریڑھیوں میں پھل، سبزیاں اور دیگر سامان بھی ساتھ موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معاشرے کی خوبصورتی یہی ہے کہ جہاں سب مل کر ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کی جائے تاکہ انکو کسی کا محتاج نہ ہونا پڑے، انہوں نے کہا کہ مستحق ترین خاندان جن کو روزگار کے ذریعے کی ضرورت تھی اور بچے جن کو ویل چیئر کی ضرورت تھی ان کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر اور فرحت کمال ضیاء کی ٹیم نے ذریعہ معاش، معذور اور بیمار افراد کے لیے ویل چیئر کا انتظام کیا ہے، اسی طرح خواجہ سرا اور بیواؤں کے لیے راشن کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک بہت اچھا اقدم ہے، ہمیں اپنے اردگرد جو بھی معاشرے کے مستحق افراد ہیں ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version