BBC Urdu TV

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ضلع میں محرم الحرام کے دوران امن وامان

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ضلع میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے،

صفائی ستھرائی سمیت دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی پی او شاکر حسین داوڑ بھی انکے ہمراہ موجود تھے، اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرز ، سی ای او ہیلتھ سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور جلوسوں و مجالس کے منتظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال،سکیورٹی انتظامات ودیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دیگر محکموں کے انتظامات کا جائزہ لیا اور محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات بروقت مکمل کروانے کی ہدایت کی ،انہوں نے منتظمین کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ماسک پہننے، سینیٹائزر کے استعمال کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے شرکاء کی تعداد کو محدود رکھنے، بزرگوں و بچوں کو جلوسوں میں شامل نہ ہونے اور مذہبی رواداری وہم آہنگی کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اونے تعزیہ لائسنسداروں ،منتظمین سے تجاویز ، مسائل دریافت کئے اور انکے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کیلئے مربوط حکمت عملی سے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے

رپورٹ:احمد رضا جہلم

Exit mobile version