BBC Urdu TV

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی تعمیر اور جم خانہ جہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اخترکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی تعمیر اور جم خانہ جہلم

کی تعمیر اور دیگر فلاحی پروجیکٹس کی کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے جم خانہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کی جایں گی، شہریوں کو تفریحی و تعلیمی معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا ہے کہ 256ملین روپے کی لاگت سے سکول کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ تعلیمی ادارے کی بنیاد کے بعد کام میں ہر گز سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم میں اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 64کنال اراضی پر مخیط سکول کی تعمیر اتی کام کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں جم خانہ کی تعمیر و تزئین آرائش سمیت ممبرشپ کے لئے ٹرمز آف سروسز کا تعین بھی کیا، اجلاس کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ربنواز منہاس، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، ڈی او انڈسٹریز حامد بھٹی، سماجی کارکن فرخت ضیاء کمال اور دیگر افسران موجود تھے۔

رپورٹ: چوہدری عابد حسین

Exit mobile version