باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے عملے کے ساتھ تعاون کریں، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جگہ جگہ نہ پھینکیں بلکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قائم کردہ فلتھ پوائنٹس پر شاپنگ بیگ میں ڈال کر پہنچائے، میونسپل کارپوریشنز کی طرف سے شہریوں کو بیگ تقسیم کر دیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ آلائشیں ڈالنے کے بعد بیگ کو اچھی طرح سے بند کرلیں تاکہ گند باہر نہ گرے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عید کے تینوں دن اپنی آپریشنل سرگرمیاں جاری رکھے گی اور شہریوں کی خدمت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے 15 عدد لوڈر رکشے اور 10 ٹرالیاں صفائی مہم میں حصہ لیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کے کہ بارش کے دوران تفریحی پارکس میں موجود مکنیکل جھولوں پر بیٹھنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ جہلم کی عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کر سکیں۔ شہری شکایات درج کروانے کے لیے کنٹرول روم نمبر 0544-9270256پر رابطہ کریں۔
