BBC Urdu TV

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے سبزی و فروٹ منڈی ،سول لائنز روڈ  اور جی ٹی ایس چوک کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جہلم شزاءرحمان بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور پرائس لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور غیر قانونی شیڈز بنانے پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف زیر ٹالرنس پالیسی ہے، بار بار خلاف ورزی پر جرمانے کے ساتھ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریٹ لسٹ کا موجود ہونا ضروری نہیں بلکہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے تاکہ شہریوں کو ریٹ لسٹ باآسانی دکھائی دے۔ ڈپٹی کمشنر نے سبزی منڈی کے مختلف سٹالز کا معائنہ کر کے اشیاء کے معیار اور سٹاک کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ جہلم اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر نیلامی کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹس کو طے شدہ ریٹ سے بڑھنے نہ دیں تاکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک ہفتے کے دوران اورچارجنگ پر دوکانداروں کو 3 لاکھ 95 ہزار روپے سے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

Exit mobile version