BBC Urdu TV

جہلم چوکی کالا گجراں کی کاروائی 8قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا قمار بازوں کے خلاف گھیرا تنگ

چوکی کالا گجراں کی کاروائی 8قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر SHOتھانہ صدرکی نگرانی میں سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج چوکی کالاگجراں،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابرار حسین چوکی کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے گلفام بازار کالا گجراں کے پاس خالی پلاٹ میں جواء کھیلنے والے 8قمار بازوں 1۔ فیصل ولد محبوب ساکن ضلع راولپنڈی،2۔ وسیم حسین ولد مہدی حسین،3۔ عمران یونس ولد محمد یونس،4۔ محمد الیاس ولد محمد فیاض،5۔ نور الرحمن ولد محمد ابراہیم،6۔ عمر صادق ولد امجد علی،7۔ نعمان نوید ولد نوید محمود،8۔ زوہیب علی ولد چوہدری محمد الہٰی سکنائے کالا گجراں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 15ہزار 780روپے، 8عدد موبائل فونز مالیتی95ہزار روپے اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان پابند سلاسل

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version