جہلم چوٹالہ (عبدالرحمن قادری): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے رسول نگر خورد میں فری آئی و میڈیکل کیمپ، 500 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوٹالہ جہلم کے تعاون سے یونین کونسل چوٹالہ کے موضع رسول نگر خورد میں فری آئی کیمپ اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران آنکھوں اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں کی جانب سے چیک کیا گیا اور مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔طبی معائنے کے بعد 70 کے قریب ایسے مریضوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت تھی، جنہیں باقاعدہ آپریشن کے لیے ریفر کر دیا گیا ہے اور ان تمام مریضوں کے فری آپریشن منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے انشاء اللہ العزیز کروائے جائیں گے۔
اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چوٹالہ کے ذمہ دار مرزا خرم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن کا مشن معاشرے کے غریب، مستحق اور نادار افراد کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آئندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل اور آئی کیمپس کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔کیمپ میں مقامی معززین، سماجی شخصیات اور رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ علاقہ مکینوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا۔
جہلم چوٹالہ (عبدالرحمن قادری): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے رسول نگر خورد میں فری آئی
