جہلم : پولیوویکسینیشن ٹیموں کی سیکیورٹی کے انتظامات
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرنگرانی پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی
ضلع بھر میں پولیو مہم شروع ہو چکی ہے جس کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیو ٹیمز کے ہمراہ پولیس ملازمین تعینات کردیے گئے ہیں جو پولیو ویکسینیشن کے دوران ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے اور اپنے اپنے علاقہ کے سب ڈویژنل پولیس آفس اور SHOs سے مکمل رابطہ میں رہیں گے
کسی بھی ایمرجنسی کی فوری اطلاع پکار 15 پر دی جائے۔ ڈی پی او
پولیوویکسینیشن ٹیمز ضلع بھر میں پولیو سے حفاظت کے قطرے بچوں کو پلوا رہے ہیں عوام سی بھی التماس ہے کہ وہ ان ٹیمز کیساتھ تعاون کریں۔ ڈی پی او جہلم
