جہلم پولیس کے 9 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعم فریال نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے 9 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی،ڈی پی او آفس جہلم میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعم فریال نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو رینک لگائے اور مبارکباد دی،ترقی پانے والوں میں حامد شاہ ASI،منظور حسین ASI،محمد جاوید ASI،ہارون خالد ASI،عرفان بن یوسف ASI،عبدالرحٰمن ASI،خالد مجید ASI،عاطف شریف ASIاور محمد سلیم ASIشامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داری کو ایمانداری اورلگن سے سرانجام دیتے ہوئے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو شہریوں کی خدمت کے لیے بروئے کارلائیں۔ یہ رینک آپ کے پاس اللہ کی امانت ہے اپنے اختیارات کو مخلوق کی آسانی اور انصاف کی فراہمی کے لیے استعمال کریں، جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعم فریال ترقی یاب ہونے والے افسران کے لیے نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا۔
جہلم() تھانہ سٹی کے علاقہ میں فائرنگ سے شہری کے جانبحق ہونے کا واقع پرڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس،مقدمہ درج ، نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کا حکم ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ میں فائرنگ سے شہری کے جانبحق ہونے کا واقع پرڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، موقعہ کی اطلاع پر ایس پی انویسٹیگیشن ڈاکٹر انعم فریال پولیس ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچیں، پولیس نے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کیے ،وقوعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں
واقع میں ملوث نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا
جہلم() پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ، 5ملزمان گرفتار، 2عدد پسٹل 30 بور ، 1 عددپمپ ایکشن 12 بور ،1 عدد بندوق 12 بور اور روند اور20پتنگیں برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جانائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان باسط علی اور محمد بلال کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے رائفل پمپ ایکشن 12 بور اور پسٹل 30 بور اور روند برآمدکر لیے ،جبکہ تھانہ جلال پور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہباز خان کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ روندبرآمد کر لئے، اور تھانہ للہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد صفدر کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بورمعہ روند برآمد کر لیے ، جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنک فروش ملزم فیصل ایاز کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 20 عدد پتنگیں برآمد کر لیں ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ایس ڈی پی اوز کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
رپورٹ : ثاقب محمود ڈویژنل بیورو چیف
