ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کے چرچ ھائے پر سنڈے سروسز کے دوران اور دیگر عبادت گاہوں پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات،
(ثاقب محمود کشمیری )
چرچ ہائے اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو لوکل پولیس، انتظامیہ ، CCTV مانیٹرنگ ، میٹل ڈیٹیکٹرز اور روف ٹاپ ڈیوٹی کی مدد سے فول پروف بنایا جا رہا ہے،
فیلڈ افسران تعینات کی گئی ڈیوٹیوں کو بار بار چیک اور بریف کر رہے ہیں،
یقینی بنایا جا رہا ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر چیکنگ عبادت گاہ وغیرہ میں داخل نہ ہو،
دوران مذہبی اجتماعات محافظ اسکواڈز اور ایلیٹ فورس کے دستے شہر بھر میں گشت پر مامور ہیں،
عوام الناس کو مذہبی اجتماعات کے دوران پر امن ماحول کی فراہمی اور امن و امان کا قیام جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
