BBC Urdu TV

جہلم پولیس کے عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات

جہلم پولیس کے عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات،

مجموعی طور پر 667 کے قریب پولیس جوان و افسران عید کی ڈیوٹیز سر انجام دیں گے،

عید کے موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں،

پولیس افسران و جوان شہریوں کی حفاظت کےلئے مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں، کھلے مقامات، تفریحی مقامات اور احمدیہ عبادت گاہوں پر ڈیوٹیز سر انجام دیں گے،

ٹریفک کی روانی کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹریفک اہلکار ڈیوٹیز پر معمور ہوں گے،

جبکہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ کمانڈوز بھی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،

سفید پارچات میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران مشکوک عناصر کی کڑی نگرانی کریں گے،

شہریوں سے درخواست ہیکہ مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں، اور کسی ناگہانی صورتحال میں 15 پر پولیس کو فوری اطلاع دیں،

ڈیوٹی پر موجود پولس افسران آپکی حفاظت کےلئے موجود ہیں، دوران چیکنگ انکے ساتھ تعاون کریں،

عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جہلم کے باسیوں کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

والدین عید کے اس خوشی کے اس موقع پر اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سے روکنے کےلئے مثبت کردار ادا کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ،

Exit mobile version