BBC Urdu TV

جہلم پولیس کے جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات مکمل، سیکورٹی پلان جاری

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کے جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات مکمل، سیکورٹی پلان جاری

الیکشن 2024ء کے سلسلہ میں تمام تر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

ضلع بھر میں 766پولنگ اسٹیشنز پر 03 ہزار سے زائد پولیس افسران سمیت دیگر اداروں کے اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،

ان میں 36 اے کیٹیگری، 172 بی کیٹیگری جبکہ 558 سی کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،

کیٹیگری وائز تمام پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے بھی موجود ہوں گے،

تمام حلقہ بندیوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کی مناسبت سے سیکٹر وائز اور سب سیکٹر وائز تقسیم کیا گیا ہے ،

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،

فائرنگ، ہلڑ بازی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی،

قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جائے گا، قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا،

تمام پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version