BBC Urdu TV

جہلم پولیس کے تفتیشی افسران کو مؤثر تفتیش اور شواہد کے حصول کی تربیت دی جا رہی ہے

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن جہلم میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

جہلم پولیس کے تفتیشی افسران کو مؤثر تفتیش اور شواہد کے حصول کی تربیت دی جا رہی ہے

ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال اور چوہدری ظفر اقبال ڈی پی پی(ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر) نے ورکشاپ کے شرکاء کو تفتیش کے نقائص دور کرنے اور موثر تفتیش پر لیکچر دئیے

تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھا کر کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انعم فریال تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کو موقع سے شواہد اکھٹاکرنے اور موثر تفتیش پر تربیت فراہم کرنا ہے۔

تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے سے ملزمان کی سزایابی اور انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version