ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کے افسران کو جدید طریقہ تفتیش کے سلسلہ میں آگاہی ورکشاپ
تفصیلات کے مطابق:
امروز رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں پولیس لائنز جہلم کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ آفیسر(Dsp/DO) سی ٹی ڈی محمد خالد کی زیر نگرانی جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں محمد نواز ورک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل، ایس ایچ اوز ضلع ہذا اور تفتیشی افسران تھانہ جات نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی نے جملہ افسران کو موجودہ ملکی حالات اور کسی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے اور اس قسم کے جرائم کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے خصوصی لیکچر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کی پیشہ ورانہ مہارت اور انہیں دور جدید سے ہم آہنگ کرنے کے لئے تربیتی ورکشاپس کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سے تھانہ کلچر اور پولیس کے پیشہ ورانہ کام میں نمایاں بہتری نظر آئے گی
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیوور چیف جہلم
