BBC Urdu TV

جہلم پولیس کے افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرالرٹ ڈیوٹی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کے افسران جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پرالرٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں،

نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کے لئے ایلیٹ فورس، محافظ اسکواڈ اور تھانہ جات کی موبائلز گشت پر مامور ہیں،

نمازی حضرات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کر کے عبادت گاہوں میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے،

سپروائزری افسران فیلڈ میں رہتے ہوئے ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،

دوران مذہبی عبادات امن عامہ کا قیام اور شہریوں کوبھر پورسیکیورٹی فراہم کرنا جہلم پولیس کا نصب العین ہے ،ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ

Exit mobile version