ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کی02 مزید اہم کامیابیاں، ڈکیتی معہ قتل اور اندھے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار،
ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار کی سربراہی میں ایس ایچ او منگلا کینٹ ناصر مطلوب اور ٹیم نے پہلی کاروائی میں 24 سالہ جوان کے قتل میں ملوث 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان میں حسیب احمد،حسن علی،روشان احمد اور دانیال علی شامل ہیں جو مقتول کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے تھے،
ملزمان نے ذاتی رنجش کی بنا پر منصوبہ بندی کر کے مقتول تصدق حسین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،
منگلا کینٹ پولیس نے قلیل وقت میں انتھک محنت کے بعد شاطر ملزمان کوٹیکنیکل طریقے سے ٹریس کرکے گرفتار کو کر لیا،
ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اور ٹیم نے بھی کیس کے متعلق اہم رول ادا کیا ہے،
ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور03 موٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئے ہیں ،
دوسری بڑی اہم کاروائی میں ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی کی سربراہی میں ایس ایچ او سوہاوہ فرخ شبیر ڈار اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے شہری کےڈکیتی معہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،
واقع کے فورا بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقع کا وزٹ کیااور ایس ایچ او سوہاوہ کوواقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،
ملزم کی شناخت حسن علی کے نام سے ہوئی ہے،
ملزم نے مقتول اسد عباس سے اسکی گاڑی میں اسلام آباد سے لفٹ لی اور راستے میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا،
سوہاوہ کے علاقہ باغ لہڑی کے قریب موقع پا کر ملزم نے مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور رقم لے کر فرار ہو گیا،
ملزم کی درست طور پر شناخت پریڈ ہو چکی ہے،
ملزم سے بر ریمانڈ جسمانی مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے،
ملزمان کو ٹھوس شوائد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،
ڈی پی او جہلم کی ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ کو دونوں مقدمات کے چالان اہم شواہد کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت
قانون کی عملداری کے لئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم نےدونوں واقعات کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے والی پولیس ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیاہے
