آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور انکی ٹیم کو شاباش
جہلم پولیس کی کاوشوں اور مسلسل فالو اپ سے برطانوی بچی سارہ شریف ہلاکت کیس کی تفتیش میں مطلوب روپوش مبینہ ملزمان نے سرنڈر کیا ۔
برطانوی حکام نے مبینہ ملزمان کی تلاش میں تعاون پر پنجاب پولیس کی کاوشوں کو سراہا ۔
سارہ مرڈر کیس (یوکے) کے تین سسپکٹس عرفان شریف، بینش بتول،ملک فیصل واقعہ کے بعد 05 بچوں کے ہمراہ پاکستان آکر روپوش ہوگئے تھے ۔
انٹرپول نے پنجاب پولیس کو مذکورہ افراد کو لوکیٹ اور انٹیروگیٹ کرنے کیلئے لیٹر لکھا۔
ڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ اوز صدر، چوٹالہ، انچارج آئی ٹی و دیگر ممبران پر مشتمل 02 ٹیمیں تشکیل دیں ۔
پولیس ٹیموں نے مبینہ ملزمان کے نادرا ریکارڈ ، جاری شدہ سمز کی سی ڈی آرز کی چھان بین کے بعد جہلم ، سیالکوٹ، میرپور، راولپنڈی، گجرات میں سرچ آپریشن کئے،
11 ستمبر کو ڈی ایس پی صدر نے ہیومن انٹیلی جنس ریسورس کی بنیاد پر ایک مشکوک گھر کو سرچ کیا جس میں عرفان شریف کے 05 بچے بازیاب کروا لئے،
جہلم پولیس کے سرچ آپریشنز اور مسلسل کوششوں کے بعد مبینہ ملزمان عرفان شریف ، بینش بتول، ملک فیصل نے یوکے اتھارٹیز کے سامنے سرنڈر کر دیا ۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہائی پروفائل کیس میں بہترین کام پر ڈی پی او جہلم اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔
