BBC Urdu TV

جہلم پولیس کی کاروائی طلبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد قلیل وقت میں گرفتار

جہلم پولیس کی کاروائی طلبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد قلیل وقت میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
مدعی عبدالرزاق ولد محمد عنایت ساکن گوڑھا چوہدریاں تحصیل سوہاوہ نے درخواست دی کہ زمیندارہ کرتا ہوں مورخہ 22_09_11 کو میرے پوتے محمد الیاس ولد محمد سلیمان بعمر 11 سال نے بتلایا کہ ہمارے ٹیچر قاسم حسین ہمارے بوسے لیتے ہیں، اپنی گود میں بٹھاتے ہیں اور اپنی شرم گاہ پر ہاتھ پھرواتے ہیں، مدعی نے اپنے طور پر پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ ٹیچر نے ایسی نازیبا حرکات 5 مزید طلبہ سے کی قانونی کاروائی کی جائے جس پر تھانہ ڈومیلی پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 118/22 بجرم 377B ت پ درج کر کے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلیجنس کے ذریعے طلبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ٹیچر قاسم حسین ولد صفدر حسین ساکن لوہیج سیداں کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Exit mobile version