رانا طاہر الرحمٰن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا آغاز
3 کس منشیات فروش گرفتار مجموعی طور پر 105 لیٹر شراب معہ رقم وٹک برآمد
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 کس منشیات فروش (1) محمد نواز ولد محمد ریاض اور (2) محمد ریاست ولد محمد یار سکنائے داراپور جہلم کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 عدد ڈرم ایک عدد وزنی 50 لیٹر برنگ نیلا، ایک عدد وزنی 40 لیٹر برنگ سرخ اور ایک عدد کین برنگ نیلا 10 لیٹر کل 100 لیٹر دیسی شراب اور مجموعی طور پر 9000 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عظیم اصغر ولد غلام اصغر ساکن چکری پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
