BBC Urdu TV

جہلم پولیس کی طرف سے شہدا پولیس ضلع جہلم کی فیملیز میں عید الفطر کے تحائف تقسیم کئے گئے

جہلم(ملک وسیم اختر )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم پولیس کی طرف سے شہدا پولیس ضلع جہلم کی فیملیز میں عید الفطر کے تحائف تقسیم کئے گئے،

ایس ڈی پی او صاحبان ضلع ہذا شہدا کے گھروں میں گئے، عید الفطر کے تحائف تقسیم کیے، فیملیز سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کیے،

جہلم پولیس ایک فیملی کی مانند ہے شہدا پولیس کی فیملیز کیساتھ ہر خوشی اور غمی میں اُنکے ساتھ کھڑے ہیں،ڈی پی او جہلم

جہلم پولیس کے 12 شہداء کی فیملیز میں تحائف تقسیم کیے گئے،

ہم سب شہدا کی لازوال قربانیوں کے ہمیشہ مقروض ہیں، شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنکی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ڈی پی او جہلم

جان پر کھیل کر فرض نبھانے والا شہید معاشرے اور محکمے کا محسن ہے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

فرض کی راہ میں شہداء کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،پولیس اپنے شہداء کے بچوں اور والدین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی،ان کی کفالت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھے گی،

Exit mobile version