BBC Urdu TV

جہلم پولیس کی بڑی کامیابی، 04 شہریوں کے قتل میں ملوث 04 ملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی قیادت میں جہلم پولیس کی بڑی کامیابی، 04 شہریوں کے قتل میں ملوث 04 ملزمان 72 گھنٹوں میں گرفتار،

ڈی پی او جہلم نے واقعہ کے بعد خود موقعہ کا وزٹ کر کےملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا،

ملزمان نے 03 یوم قبل تھانہ کالا گجراں کے علاقہ لنگرپور میں فائرنگ کر کے 03 خواتین اور 01 مرد کو قتل کر دیا تھا،

جانبحق شہریوں کی شناخت نعمان، ربعیہ، شمائلہ اور آسیہ کے ناموں سے ہوئی تھی،

جبکہ ملزمان کی شناخت رضوان عزیز،علی حیدر،علی حسن اور محمد عمر کے ناموں سے ہوئی ہے،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے پرانی رنجش کی بنیاد پر فائرنگ کر کے03 یوم قبل 04 شہریوں کو رات گئے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا،

ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار احمد اور ٹیم نے انتھک محنت اور جدید سائنسی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،

ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر کیوں نا ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

Exit mobile version