شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کی اشتہاری ملزمان/قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل مہم جاری
تھانہ سوہاوہ پولیس کی کاروائی
قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری Aکے 3اشتہاری ملزمان گرفتار
جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے قتل کے مقدمہ نمبر 168مورخہ2020-07-02
بجرم 302ت پ تھانہ سوہاوہ میں مطلوب ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے سید اقبال کاظمی DSPسوہاوہ سرکل اور سب انسپکٹر محمد آصف SHOتھانہ سوہاوہ کو خصوصی ٹاسک دیاتھا۔جس پرسب انسپکٹر محمد آصفSHOتھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ ہذا میں مطلوب کیٹگری Aکے 3 اشتہاری ملزمان 1۔ صاحبزادہ ولد عمرخان،2۔ شاہد خان ولد صاحبزادہ، 3۔ واحد خان ولد صاحبزادہ سکنائے ضلع لوئر دیر کوشب و روز محنت اور جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔
ملزمان پابند سلاسل اور مزید تفتیش جاری
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
