جہلم پولیس کہ اہم کاروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث مجرم اشتہاری سمیت شراب سپلائر ملزم گرفتار،
چوکی سٹی پنڈ دادنخان کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود حسین نے کاروائی کرکے ای۔پولیس پوسٹ سافٹ ویئر کے استعمال سے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا،
مجرم کی شناخت قیصر عباس عرف صغیر کے نام سے ہوئی ہے،
مجرم 2021سے تھانہ میانی ضلع سرگودھا کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا تھا،
سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کرامت شاہ کو گرفتار کرلیا ،
ملزم سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ،
جرائم پیشہ اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
