شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا ہوائی فائرنگ کرنے والے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری
3 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عثمان علی عدیل ولد ناظم محمود ساکن نئی آبادی ڈھوک چوہان گوجر خان ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم بلال خادم ولد گل حسین ساکن پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور اکرم ولد محمد اکرم ساکن ضلع حویلی جوکاں آزاد کشمیر کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 44 بور 36 راونڈز برآمد ہوئے دریافت پر مذکورہ نے نائیٹ سیکیورٹی سروسز اسلام آباد کا ویپن اتھارٹی لیٹر پیش کیا جس پر مذکورہ کو ویپن اتھارٹی کی طرف سے رائفل 44 بور اور 20 راونڈذ رکھنے کی اجازت تھی جبکہ مذکورہ سے 36 راونڈز برآمد ہوئے جس پر 16 اضافی راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:دانش شاہ کرائم رپورٹر جہلم
