جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار، مقدمات درج
ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شاہد کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے بندوق 12 بور پمپ ایکشن برآمد،
ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عمران عرف ٹینشن اور عمران عرف بانڈا کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 540 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج
سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
