BBC Urdu TV

جہلم پولیس کا پتنگ فروشی اور قاتل دھاتی ڈور بنانے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف ضلع بھر

بیورو چیف بی بی سی اردو کے توجہ دلانے پر ڈی پی او جہلم کا نوٹس۔

جہلم پولیس کا پتنگ فروشی اور قاتل دھاتی ڈور بنانے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف ضلع بھر میں بڑا کریک ڈاؤن

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،
14 پتنگ فروش ملزمان گرفتار 4090 پتنگیں اور 62 ڈوریں برآمد، الگ الگ مقدمات درج

کالا گجراں پولیس نے 10 پتنگ فروش ملزمان علی، سہیل، جاوید، مزمل، رضوان، حمزہ، دانش، نعمان، امان اور توصیف کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 2900 پتنگیں اور 12 ڈوریں برآمد
منگلا پولیس نے پتنگ فروش ملزم تبسم کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 600 پتنگیں اور 30 دوڑیں برآمد

دینہ پولیس نے پتنگ فروش ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 350 پتنگیں اور 20 ڈوریں برآمد

تھانہ سٹی پولیس نے 2 پتنگ فروش ملزمان احسن اور ارسلان کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 240 پتنگیں برآمد

ملزمان کے خلاف مقدمات درج،

پتنگ فروشی اور پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، شہری خصوصاً والدین پتنگ بازی کی حوصلہ شکنی کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ۔

Exit mobile version