جہلم پولیس کا منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،
ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم سمیت شراب سپلائر گرفتار کر لیا،
ملزمان کی شناخت یوسف اور دانش کے ناموں سے ہوئی ہے ،
ملزم یوسف سے 01کلو 350گرام چرس برآمد جبکہ ملزم دانش سے10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،
ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت کو گرفتار کر کے 120گرام ہیروئن برآمد کر لی ،
جبکہ ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زین العابدین کو گرفتار کر کے 05 لیٹر شراب برآمد کر لی ،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں،
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
