جہلم پولیس کا مسیحی کمیونٹی کے تحفظ کیلئے کرسمس ڈے اور قائد اعظم ڈے کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری
سیکورٹی پلان کے مطابق کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے موقع پر 400 سے زائد پولیس افسران وملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے
کرسمس کے موقع پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں
سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے،
چرچ میں داخل ہونے والے افراد کی چیکنگ پولیس اور چرچ انتظامیہ کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی،
سینئر پولیس افسران کرسمس اور قائد اعظم ڈے پر لگائی گئی ڈیوٹی کو گاہے بگاہے چیک کریں گے،
کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی کے تحفظ اور کرسمس کا پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
