جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 کس ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم (1)زہدالرحمنٰ ولد اسد الرحمن سکنہ محمدی چوک جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے رائفل 44 بورمعہ راونڈز برآمد (2) محمد علی ولد یاسر محمود منشاء ساکن محلہ اسلامیہ سکول جہلم کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بورمعہ راونڈز برآمد
(3) ثاقب جاوید ولد محمد جاوید اقبا ل سکنہ رمضان پور جہلم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے رائفل 44 بورمعہ راونڈز برآمد کرلیے
(4) احسن بشیر ولد محمد بشیر سکنہ کوٹلی اللہ یار کے قبضہ سے رائفل 44 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ عمر ابرار شاہد ولد شاہد سکنہ محمدی چوک جہلم کو گرفتار کر کے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
