BBC Urdu TV

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7 کس قمار باز (1)علی رضا ولد محمد اشرف (2)علی رضا ولد محمد منیر (3)احتشام علی ولد محمد ریاض (4)بلال حسین ولد محمد ممتاز (5)مبشر حسین ولد محمد رشید (6)طاہر محمود ولد دوست محمد (7)محمد عبداللہ ولد گلزار حسین سکنائے للہ بھیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 1640 روپے، 7 عدد موبائل فونز، 1 عدد موٹر سائیکل اور 3 عدد اصیل مرغ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 کس ملزمان (1)عاصم ولد شہزاد ساکن کھوتیاں پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد اور (2)علی حسن ولد جاوید اشرف ساکن کھوتیاں پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس ملزمان (1)نعیم اکرم ولد محمد اکرم ساکن شیر پور کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے ریوالور 32 بور معہ راونڈز اور (2)عامر سہیل ولد ریاض احمد ساکن جھانیاں ضلع خانیوال کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 150 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

Exit mobile version