BBC Urdu TV

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری 5 کس ملزمان

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری 5 کس ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شہروز عرف چھوچھو ولد محمود احمد ساکن پنڈ جاٹہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1480 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 1130 روپے برآمد
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ارسلان خالد ولد خالد جاوید ساکن مشین محلہ نمبر 3 جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پتنگیں برآمد اور منشیات فروش ملزم عدنان اختر ولد فقیر اللہ ساکن چک جمال جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم مزمل فیض ولد فیض علی ساکن بڑل دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 50 عدد پتنگیں برآمد
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر احمد ولد محمد انور ساکن چک بدھو جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے سامان آتشبازی اور پتنگیں برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version