ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا سامان آتش بازی بیچنے والے ملزمان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، سامان آتش بازی بیچنے والے05ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں سامان آتش بازی برآمد،
دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے03ملزمان ساجد علی ،کاظم شاہ اور پرویز حسین کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے پھلجھڑی06پیکٹ،چھوٹا پٹاخہ 07عدد، مسٹر بم پٹاخہ 05 ڈبیاں، پوپ پوپ 08 پیکٹ، چکری پٹاخہ 07 ڈبے، چھوٹا انار 01 پیکٹ، ماچس پٹاخہ20 ڈبیاں، انار بڑے 02 عدد، شہنائی چھوٹی 05 بنڈل اور ماچس 10 عدد برآمد،
جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم بابر ولایت کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے انار08 عدد، ماچس پٹاخے30ڈبیاں، چوہا پٹاخے50 عدد، پٹاخہ پسٹل آرٹیفیشل03 عدد، تڑتڑ03 ڈبیاں، مینڈک پٹاخہ05 عدد اور ماچس08 عدد برآمد،
ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان حسین کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے پوپ پوپ04ڈبے شہنائی چھوٹی22 عدد، چکری05ڈبےاور پاپ پاپ پٹاخے05 پیکٹ برآمد،
آتش بازی جیسے خطرناک کھیل کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
