جہلم پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری،02اشتہاری مجرمان گرفتار ،
دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 اشتہاری مجرمان عابد اور شیری کو گرفتار کرلیا،
اشتہاری مجرمان گزشتہ سال سے قبضہ کرنے اور اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب تھے،
جہلم پولیس نے مجرمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ،
اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم سنگ میل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
