جہلم : پولیس نے سانحہ اے پی ایس پشاور میں شہید مہر علی اعظم کو سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق:
امروز رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں زاہد نعیم DSP صدر سرکل کی سربراہی میں جہلم پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سانحہ اے پی ایس سکول میں شہید ہونے والے مہر علی اعظم ولد صوبیدار کوثر اعجاز ساکن چکری راجگان جہلم کی قبر پر سلامی دی اور شہید کے لیے دعا کی گئی بعد ازاں ان کی رہائش پر سالانہ ختم کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا اور اسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر DSP صدر سرکل نے دعائیہ کلمات ادا کئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمیں مارنے آیا تھا مگر ہمیشہ کیلئے زندہ کرگیا کیوں کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،آج ہمارے بچے پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ حصول علم کی خاطر سکول جاتے ہیں دشمن نا کام ہوچکا ہے۔
رپورٹ:احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم
