BBC Urdu TV

جہلم پولیس اور عوام مشاورتی سیمینار

جہلم پولیس اور عوام مشاورتی سیمینار

تفصیلات کے مطابق:
آج مورخہ 2021_10_08 کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس اور عوام مشاورتی سیمینار منعقد کیا جس میں ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ اشفاق عالم خان DIG نے خصوصی شرکت کی۔

پولیس اور عوام مشاورتی سیمینار میں سیاسی و سماجی شخصیات، ممبران امن کمیٹی ضلع ہذا، ممبران پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا، کالج و یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کرام کے علاؤہ عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور محکمہ پولیس کی بہتری کے لیے سفارشات دیں۔

عوام الناس نےاس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیمینار منعقد ہونے چاہئیے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہو سکیں

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version