جہلم(ملک وسیم اختر ) جہلم پریس کلب کے معروف سینئر صحافی حاجی میاں محمد طاہرنے ساتھیوں سمیت صدر جہلم پریس کلب مہر محمدالیاس اور انکی پوری ٹیم پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس کو مبارکباد پیش کی اور ہر قسم کی حمایت کایقین دلایا حاجی میاں محمد طاہر کے پریس کلب پہنچنے پر انکاپرتپاک استقبال کیاگیا اس موقع پر جہلم پریس کلب کے صدرمہر محمد الیاس سابق صدر ملک وسیم اختر سابق جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخآری سابق صدر چوھدری عابد محمود آفس سیکرٹری عبدالغفار آزاد چوھدری دانیال عابد سمیت دیگر بھی موجود تھے حاجی میاں محمد طاہرنے کہا کہ میں اور میرے ساتھی مہر محمد الیاس اور انکی پوری ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اورمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں
جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس کو مبارکباد پیش کی
