جہلم : پاکستان سٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں فوکل پرسن پاکستان سٹیزن پورٹل جہلم محمد یاسر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیزن پوٹل پر اب تک زیادہ تر شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا چکا ہے اور پورٹل میں درج شکایات کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، محکمہ تعلیم،محکمہ صحت، سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کے سلسلہ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کو چیک کیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو چاہیے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل آن لائن شکایات کا ازالہ مقررہ مدت میں یقینی بنائیں تاکہ عوام حکومت کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹیزن پورٹل محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
