BBC Urdu TV

جہلم : ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کے سلسلے میں ڈبلیو ایچ او اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ

جہلم : ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم کے سلسلے میں ڈبلیو ایچ او اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کے زیر اہتمام ٹائیفائیڈ آگاہی سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد کیا گیا۔

سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور بابا عرفان الحق تھے۔اس کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کی مہم 14 جون تا 26 جون تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ٹائیفائیڈ مہم کے لیے 14 یونین کونسلوں میں 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ ہر فرد ٹائیفائیڈ مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ کوویڈ ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ ٹائیفائیڈ ویکسینیشن بھی لازمی کروائیں اور محکمہ ہیلتھ کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کے بارے میں افواہیں بے بنیاد ہیں، اپنے پیاروں کو ویکسینیٹ کروائیں تاکہ ان بیماریوں کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹائیفائیڈ مہم کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،تمام اسٹاف کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے اور مائیکرو پلان تیار ہے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version