BBC Urdu TV

جہلم ویلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین برآمد

جہلم ویلی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئین برآمد۔

جناب انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے آزاد کشمیر منشیات فری ویژن ،جناب ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن مظفرآباد کی ہدایت پر زیر نگرانی خرم اقبال ایس پی جہلم ویلی نوید الحسن ایس ایچ او تھانہ سٹی ہٹیاں بالا نے مشہور منشّیات فروش مسمی معراج دین ولد لال دین سکنہ مظفرآباد کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو ایک سو پندرہ گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے سلسلہ دریافت رواںسنسنی خیز انکشافات متوقع۔

تھانہ پولیس سٹی کی اس ماہ منشیات فروشوں کے خلاف تیسری بڑی کاروائی پر ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کی نوید الحسن SHOتھانہ سٹی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد ۔

خرم اقبال ایس پی جہلم ویلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہلم ویلی تعیناتی کے بعد منشیات کے خاتمہ کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے دن رات اس پر کام کر رہے ہیں۔جملہ SHOsکو منشیات کے خاتمہ کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔جس کی وہ خودنگرانی کر رہے ہیں۔جہلم ویلی سے منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے گا اورنوجوان نسل کی رگوں میں زیر انڈیلنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

Exit mobile version