جہلم : وزیرمملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 60 میں سلی پُل، روپڑ پُل اورچکوہا روڈ کا افتتاح کردیا، مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا
عوام کی زندگی میں آسانی لانا اور وعدے پورے کرنا نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہے، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا افتتاحی تقاریب سے خطاب
للہ جہلم روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، جلد اس کی تکمیل کی خوشخبری بھی عوام کو دیں گے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
وزیراعظم شہبازشریف ملک بھر میں اور وزیراعلی مریم نوازشریف پنجاب میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی کام کرارہے ہیں، بلال اظہر کیانی کا خطاب
ان پلوں کی تعمیر سے ہزاروں افراد کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے جو بارشوں اور سیلابی صورتحال میں علاقے سے مکمل کٹ جاتے تھے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
جہلم میں سیوریج، نکاسی اور فراہمی آب، تعلیم، صحت سمیت ہر شعبے میں بھرپور ترقیاتی کام جاری ہے، بلال اظہر کیانی کا خطاب
قبل ازیں آمد پر اہل علاقہ نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا پرتپاک استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور روایتی پگڑی بھی پہنائی
چکوہا روڈ کے افتتاح سے آمدورفت اور سفری سہولت دینے کااہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا
یونین کونسل سوہن میں سلی پُل کی تعمیر سے سیلاب سے متاثرہ عوام کی دیرینہ مشکل حل ہوگئی ہے
سلی پُل اور روپڑ پُل کی تعمیر سے دور دراز علاقوں کے مکینوں کو محفوظ اور آسان آمدورفت کی سہولت حاصل ہوگئی ہے
