شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان سمیت 4 منشیات فروش گرفتار
2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز،3 کلو 445 گرام چرس اور 8 لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس ملزمان سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد، تھانہ صدر پولیس نے کاروائی ہوئے 2 کس منشیات فروشوں سے 1 کلو 285 گرام چرس برآمد، تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 2 کلو 160 گرام چرس برآمد، تھانہ چوٹالہ پولیس نے منشیات فروش سے 8 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
رپورٹ:عمران حیدر ببلی
