شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جہلم ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار ملزمان سے کلاشنکوف معہ راونڈز اور 10 لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عدیل احمد ولد شبیر احمد ساکن اقبال ٹاؤن دینہ جو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 عدد کلاشنکوف معہ 10 راونڈز برآمد، تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ندیم ولد محمد نذیر ساکن محلہ مخدوم آباد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
پولیس چوکی سٹی دینہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 2 کس اشتہاری مجرم (1)ساغر شاہ ولد شادے شاہ اور (2)فرخ شاہ ولد ذوالفقار شاہ سکنائے دینہ جن پر مقدمہ نمبر 76/16 ت پ بجرم 341/354/337A(I)/337L(2)/148/149 ت پ تھانہ دینہ درج ہے کو گرفتار کر لیا۔مزید تفتیش جاری
تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری alc/593 کے فرنٹ پر لگی محکمہ پولیس جیسی (بلیو اینڈ ریڈ لائٹس) جو کہ پولیس ایمرجنسی میں استعمال کرتی ہے کو بدوں کسی مجاز اتھارٹی کے اجازت نامہ کےاستعمال کرنے پر ملزم محمد شاہد ولد محمد زراعت ساکن ڈھوک بجاڑ جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
