BBC Urdu TV

جہلم : ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جہلم : ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد بلال ولد مظہر دؤاد ساکن پنڈرتوال جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد اور تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فیصل محمود ولد خادم حسین ساکن کالا گجراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 270 لیٹر شراب اور رقم وٹک مبلغ 1700 روپے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری

رپورٹ: چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version