مورخہ 22 اگست 2022 کو دیوان سعید ہوٹل جی ٹی روڈ جہلم میں یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیراہتمام ایک پروقار ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے تعینات ہونے والے آفیسرز CEO ایجوکیشن جناب سیف اللہ ڈھلوں صاحب اور DEO ایلیمنٹری ایجوکیشن عبدالحفیظ صاحب کے ساتھ محکمہ ایجوکیشن جہلم کے تمام ضلعی آفیسرز نے شرکت کی جس میں DEO سیکنڈری سید ولایت الله شاہ صاحب، DEO فی میل میڈم کوثر سلیم صاحبہ، ڈپٹی DEO جہلم راو عبدالکریم صاحب، ڈپٹی DEO دینہ ملک صفدر علی صاحب، ڈپٹی DEO سیکنڈری شاہد صدیق صاحب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن راجہ اشفاق صاحب اور AEO ہیڈ کوارٹر میاں شبیر صاحب شامل تھے۔
یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے ضلعی عہدہ داران نے تمام آفیسرز کو ویلکم کہا، اساتذہ کے مسائل پیش کیے جس پر آفیسرز نے اساتذہ کے تمام مسائل اور مطالبات کو کھلے دل سے تسلیم کیا اور ترجیحی بنیادوں پر تمام مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا۔ اساتذہ کے نمائندوں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی جس میں جہلم سے راجہ افضل کیانی، راجہ زبیر جنجوعہ، چودھری قدیر، راجہ ظفر کیانی، مرزا ظفر، اشتیاق ساہی، نزیر پنجابی، عاصم مشتاق کیانی، راجہ وسیم جنجوعہ، مظہر کیانی، چودھری مظہر سعید، سوہاوہ سے سید حسن شاہ،قاری امجد، نوید احمد، دینہ سے ملک افضل، حامد بلال، محمد علی، پنڈ دادنخان سے ملک نور محمد نورانی، قاری امتیاز، انور بھلہ اور منیر للہ شامل ہیں۔
جہلم میں یونائیٹڈ ٹیچرز فورم جہلم کے زیراہتمام ایک پروقار ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا
