BBC Urdu TV

جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قتل ،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ

جہلم پولیس کی سال 2025 کی کارکردگی

(گینگ گرفتار 138)

*کل مال مسروقہ 08کروڑ89لاکھ82ہزار 190روپے برآمد*

جہلم پولیس نے گزشتہ سال2025 میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قتل ،چوری،ڈکیتی،رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ،ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی جس کے لئے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیے گئے،

قتل کے کل 41 مقدمات درج ہوئےجن میں 71 ملزمان گرفتار کئے گئے ،رہبری کے 127 مقدمات درج کر کے 182 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ڈکیتی کے کل 02 مقدمات درج کئے گئےجن میں08 ملزمان گرفتار کئے گئے،

ڈکیتی معہ قتل کے کل 02 مقدمات درج ہوئے جن میں 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،

بچوں اور عورتوں کے ساتھ زیادتی کے کل 28 مقدمات درج کئے گئے جن میں32 ملزمان گرفتار کئےگئے،کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 07 مقدمات درج کر کے 05 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ،

ریپ کے کل 36 مقدمات درج کئے گئے جن میں 43 ملزمان گرفتار کے گئے ،گینگ ریپ کے کل مقدمات 24 درج کئے گئے جن میں 48 ملزمان گرفتار کئے گئے ،

جہلم پولیس نےسال2025میں کل 957 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سےکیٹگری- اے کے 199 جبکہ کیٹگری –بی کے509مجرمان اشتہاری،239عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا،

جرائم برخلاف پراپرٹی میں138 گینگز ٹریس کر کے371 ملزمان گرفتارکئے گئے،جن سے برآمدگی مالیتی 08کروڑ89لاکھ82ہزار 190 روپے برآمد کی گئی ،

جہلم پولیس نےسال2025میں منشیات کے تدارک کے لئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا،منشیات کے549 مقدمات درج کرکے 566 ملزمان کو گرفتارکیا جن کے قبضہ سےچرس210کلو685گرام،ہیروئن81کلو749گرام، ،افیون01کلو200گرام اور شراب کی10118بوتلیں برآمد کی گئیں۔

غیر قانونی اسلحہ کے373 مقدمات درج کر کے383ملزمان کو گرفتارکیا گیا ، جن سے پسٹلز329عدد،کلاشنکوف /گنز 93عدد اور2863گولیاں برآمد کی گئیں ،

پتنگ بازی کے35مقدمات درج کئے گئے جن میں 35ملزمان گرفتار کر کے1078پتنگیں اور52عدد ڈوریں برآمد کی گئی،

سال2025میں جہلم پولیس خدمت مراکز سے شہریوں کوفراہم کی جانے والی مختلف سہولیات سے 32689افراد نے استفادہ حاصل کیا، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل83567چالان کر کے07کروڑ83لاکھ 46ہزار350روپے کا جرمانہ کیا گیا اور 48314 افراد کو لائسنس بنا کر دیے گئے ،پولیس ٹرینگ سکول میں 1106 طلبہ کو ٹریننگ دی گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے سال2025میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 2711 شہریوں کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے،

Exit mobile version