BBC Urdu TV

جہلم میں آل پارٹیز “معرکہ حق بنیان مرصوص” سیمینار 10 مئی کو ہوگا

جہلم میں آل پارٹیز “معرکہ حق بنیان مرصوص” سیمینار 10 مئی کو ہوگا

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، مذہبی، سیاسی، سماجی و تاجر رہنما خطاب کریں گے

جہلم (محمد زاہد خورشید) جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیر اہتمام 7 مئی 2025ء کو پاکستان کی عظیم الشان کامیابی اور “فتح مبین” کی یاد میں اظہارِ تشکر کے لیے آل پارٹیز “معرکہ حق بنیان مرصوص” سیمینار 10 مئی بروز اتوار جامعہ علوم اثریہ جہلم میں منعقد ہوگا۔ سیمینار میں معرکہ حق میں جرأت مندانہ اور کامیاب حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے پر فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
یہ بات جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سیمینار میں تمام مذہبی، سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے جبکہ مختلف مکاتب فکر کی معروف شخصیات کو خصوصی دعوت نامے بھی ارسال کیے گئے ہیں۔
سیمینار کے مہمانانِ خصوصی اور مقررین میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، مہتمم جامعہ حنفیہ بھکلم مولانا قاری محمد ابو بکر صدیقی، مہتمم جامعہ عائشہ صدیقہ مولانا قاری اظہر اقبال، رہنما مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف، رہنما مرکزی انجمن تاجران ملک محمد اقبال، رہنما مسلم لیگ چوہدری لال حسین، صدر بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ شاہ محمود ایڈووکیٹ، صدر صرافہ یونین راجہ سعید اقبال اور رہنما مسلم لیگ ن چوہدری سعید اقبال ایڈووکیٹ شامل ہوں گے۔

Exit mobile version