BBC Urdu TV

*جہلم میڈیکل کمپلیکس میں ایک اور گائنی و ای این ٹی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد*

*جہلم میڈیکل کمپلیکس میں ایک اور گائنی و ای این ٹی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد*

جہلم(اسٹاف رپورٹ)
تفصیلات کے مطابق معروف ENT سپیشلسٹ و جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع جہلم ڈاکٹر عامر سلطان صابر اور ماہر امراض نسواں لیڈی ڈاکٹر حرا عامر نے جہلم میڈیکل کمپلیکس میں گائنی اینڈ ENT فری میڈیکل کا انعقاد کیا۔مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے اس کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔جس کو عوامی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ڈاکٹر حرا عامر اور ڈاکٹر عامر سلطان صابر نے بڑی شفقت کے ساتھ نہ صرف مریضوں کا مفت معائنہ کیا بلکہ ان کو مفت ادویات بھی مہیا کیں۔جہلم میڈیکل کمپلیکس میں اس سے قبل بھی متعدد فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ تھا حال جاری ہے۔مہنگائی کے اس دور میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد پر مریضوں نے بے حد شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عامر سلطان کا کہنا تھا کہ جہلم میڈیکل کمپلیکس کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔خواتین کی بڑی تعداد نے گائنی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ڈاکٹر حرا عامر کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Exit mobile version