جہلم (میاں ذوہیب ساجد) کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں چوہدری محمد افضل اور ٹیم کی بڑی کاروائیاں، 02 منشیات فروش ملزمان سمیت موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار، چرس، شراب، مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد،
کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لیے،
گرفتار ملزمان کی شناخت رئیس اور یوسف کے ناموں سے ہوئی،
ملزمان سے 1 کلو 240 گرام چرس اور 20 لیٹر شراب برآمد
جبکہ دوسری کاروائی میں کالا گجراں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا،
ملزم سے 02 مسروقہ موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،
منشیات فروشوں اور شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
——————— میاں ذوہیب ساجد جہلم ۔
