BBC Urdu TV

جہلم (ملک وسیم اختر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی شہر سمیت ضلع بھر میں سبزیوں اور پھلوں

جہلم (ملک وسیم اختر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی شہر سمیت ضلع بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں دکانداروں کی لوٹ مار جاری ۔ غریب متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک محدود، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے صارفین کے مسائل سے لاتعلقی اختیار کرلی شہریوں کاوزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر کی دکانوں پرکم ناپ تول معمول بن چکا ہے۔ سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے دکانداروں نے جدید کمپیو ٹرائزڈ کنڈے استعمال کرنے کی بجائے ترازو کاسہارہ لیتے ہوئے صارفین کو سنا لگانا شروع کررکھا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے مکمل لاتعلقی اختیار کررکھی ہے اس طرح دکاندار من مرضی کے نرخ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ناپ تول بھی صارفین کی حلفی تلفی کرتے دکھائی دیتے ہیں شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے اور جدید کمپیوٹرائزڈ کنڈے استعمال کرنے کا پابند بنانے کامطالبہ کیاہے

Exit mobile version