جہلم (ملک وسیم اختر) سوئی گیس کی عدم فراہمی اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود گیس کی قیمتوں میں تین سو فیصد سے زائد کااضافہ افسوس ناک امر ہے جسے واپس لیا جانا چاہیے،ان خیالات کا اظہار شہریوں نے اخبار نوسیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین اور خواتین خانہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اور اس کے برعکس سوئی گیس کے بھاری بل ان کی معاشی مشکلات میں اضافے کاباعث بن رہے ہیں۔ اس اضافے کو واپس لے کر عوام کو ریلیف دی جائے ورنہ مجبورا صارفین سوئی گیس سڑکوں پر آئیں گے اور حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا
جہلم (ملک وسیم اختر) سوئی گیس کی عدم فراہمی اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باوجود گیس کی قیمتوں
